چاپلوس وزیر نہیں، صاف کہتا ہوں مہنگائی ہوئی ہے، شیخ رشید
راولپنڈی(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ چاپلوسی کرنے والے وزیر نہیں اور صاف کہتے ہیں کہ مہنگائی ہوئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی میں زچہ و بچہ اسپتال کا افتتاح کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر شیخ رشید کا افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی بار احساس ہوا کہ عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کیلئے کتنی محنت کی۔
انہوں نے کہا کہ 20 سال بعد 400 کمروں کا زچہ و بچہ اسپتال کا افتتاح عمران خان نے کیا، 11 جدید آپریشن تھیٹر اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 9 ہزار کلومیٹر ریل کی لائن گورا دے کرگیا لیکن ہم نے 2 ہزار کلومیٹر ریلوے ٹریک کھالیا۔
شیخ رشید نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں چاپلوسی کرنے والا وزیر نہیں، عمران خان صاحب میں مانتا اور کہتا ہوں کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہابجلی، گیس، پٹرول مہنگا ہوا ہے مگر اس کے ذمہ دار نواز شریف اور آصف زرداری جیسے ڈاکو ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا تحریک انصاف کا شارٹ کورس 90 دن کا ہے لیکن میں دو سال کا کہتا ہوں، ریلوے میں 2 لاکھ نوکریاں دیں گے اور اگلا الیکشن پاکستان ریلوے پر لڑیں گے۔
Comments are closed.