عمران خان وزارت اعظمیٰ چھوڑ کربھاگ جائیں گے، منظور وسان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے خواب دیکھنے اور پیشگوئیاں کرنے والے رہنما منظور وسان کہتے ہیں عمران خان وزیراعظم کا عہدہ چھوڑ کر بھاگ جائیں گے‘
منظور وسان نے پیشگوئی میں عمران خان وزیراعظم کا عہدہ چھوڑ کر بھاگنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ کچھ قوتوں کی کوشش ہے کہ ٹیکنوکریٹ کے ذریعے حکومت چلائی جائے۔
کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ سندھ میں گورنر سے بیانات دلانا ملک کو توڑنے کی سازش ہے، عمران خان کے ذریعے ملک کو توڑنے کی سازش کی جاسکتی ہے۔
منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ عمران خان پر آئی ایم ایف کا کنٹرول ہوگیا ہے، عید کے بعد ان کے لیے مزید مشکلات بڑھیں گی\
عمران خان وزیراعظم کا عہدہ چھوڑ کر بھاگ جائیں گے کیونکہ کچھ قوتوں کی کوشش ہے کہ ٹیکنوکریٹ کے ذریعے حکومت چلائی جائے۔
منظور وسان نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ ان کی جگہ مریم نواز الیکشن میں حصہ لیں گی، ہوسکتا ہے میاں صاحب کو ایک دو ماہ میں عدالتوں سے ریلیف مل جائے۔
Comments are closed.