حکومتی کمیٹی کووقت دے رہے ہیں تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کرے، اسد قیصر
فوٹو: فائل
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما اور سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے حکومتی کمیٹی کووقت دے رہے ہیں تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کرے، اسد قیصر نے کہا کہ بانی اور قیادت سے ملاقات کے بعد تیسری نشست میں چیزیں واضع ہونگی۔
اسد قیصر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔کسی صورت مذاکراتی عمل کو نقصان نہیں پہچانا چاہتے، ہم یہاں انتہائی اور مثبت فیصلوں کے لئے بیٹھے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن کمیٹی ارکان جو بات کرینگے وہ حتمی ہوگی،انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کمیٹی ارکان جو بات یا فیصلہ کرتے ہیں اس پر قائم رہنے والے ہیں۔
ہمارے نکات واضع ہیں اور تحریری طور پر دینا رسمی کاروائی ہے،بانی اور قیادت سے ملاقات کے بعد تیسری نشست میں چیزیں واضع ہونگی،جلد بازی نہ ہو سنجیدگی ہو اور ملکی مفاد کو آگے رکھا جائے۔
اسد قیصرنے کہا کہ حکومتی کمیٹی کو وقت دے رہے ہیں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے،
حکومتی کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کرے تاکہ حتمی فیصلے میں ابہام نہ ہو،بانی پی ٹی آئی کے علاوہ جو لیڈر شپ ہے اس سے بھی رابطہ ہونا چاہیے۔
Comments are closed.