نیشنل غزہ سٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری، سے 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے By admin Last updated جنوری 5, 2025 49 / 100 Powered by Rank Math SEO فوٹو: سوشل میڈیا غزہ : غزہ سٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری، سے 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، شہید ہونے والے یہ تمام ایک ہی دن ان حملوں میں لقمہ اجل بنے ہیں جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں. اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بدترین صیہونی دہشت گردی کا سلسلہ نہ رک سکا ،اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر بمباری کی ہے. اس کے ساتھ ساتھ قابض فوج نےالعودہ اسپتال کو فوری خالی کرنےکی وارننگ جاری کردی، انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں 36 مریض اورعملے کے 65 ارکان محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ دوسری جانب تل ابیب میں نیتن یاہو کےخلاف شہریوں نےاحتجاج کیا،مظاہرین نےقیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا،صیہونی پولیس نے مظاہرین پر تشدد کیا۔
Comments are closed.