بلوچستان میں تربت کےنواحی علاقے میں مسافر بس کے قریب دھماکہ ،6 افراد جاں بحق ،35زخمی
8کی حالت تشویشناک
فوٹو: سوشل میڈیا
تربت : بلوچستان میں تربت کےنواحی علاقے میں مسافر بس کے قریب دھماکہ ،6 افراد جاں بحق ،35زخمی ہوگئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے 8کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
میڈیا میں پولیس ذرائع سے رپورٹ ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ تربت کے علاقہ نیو بہمن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسافر بس کے قریب بم دھماکا ہوا ۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 35 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔
بس کے قریب ہونے والے اس دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں ایس ایس پی سمیت 5 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بس میں سیکیورٹی اہلکار سوار تھے اور ایس پی کیچ کی گاڑی قریب سے گزر رہی تھی جو دھماکے کی زد میں آگئی ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خودکش تھا۔
بعد میں تمام زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بی ایل اے بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر اپنے ہی لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔
صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف، وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں ہونے والے دھماکہ کی مذمت کی اور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
Comments are closed.