بشریٰ بی بی پر پارٹی کے سیاسی امور کے بعد قانونی معاملات میں مداخلت کا الزام

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر پارٹی کے سیاسی امور کے بعد قانونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگانے کا جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دے کر دعویٰ کیا گیا ہے کہ وکلاء اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔بشریٰ بی بی نے قاضی انور کے ذریعے ملک بھر کے وکلاء کی فہرست منگوا لی ہے۔

قاضی انور اور مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کو وکلاء کے معاملات پر رپورٹ کریں گے۔بشریٰ بی بی نے قاضی انور کو کیسز پرحتمی مشاورت کا پابند بھی کر دیا ہے۔

رپورٹ میں مبینہ طور پر یہ بھی کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے وکلاء کو بانی پی ٹی آئی تک پیغام رسانی سے روک دیا ہے، اس ہفتے خیبر پختون خوا کے وکلاء عہدے داروں کی تبدیلیوں پر حتمی مشاورت بشریٰ بی بی سے کی گئی۔

بشریٰ بی بی نے وکلاء کے تنازعات حل کیے اور بانی پی ٹی آئی کو اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ قاضی انور نے وکلاء قیادت کی خامیوں اور مسائل پر بشریٰ بی بی کو بریف کیا تھا۔

Comments are closed.