عمران خان کیخلاف وزیر اعلیٰ مریم نواز کے شہر لاہور میں سب سے زیادہ مقدمات درج ہیں
فوٹو : فائل
لاہور : بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آئی ہے، عمران خان کیخلاف وزیر اعلیٰ مریم نواز کے شہر لاہور میں سب سے زیادہ مقدمات درج ہیں.
میڈیا رپورٹس کے مطابق 9مئی واقعات کے بعد پنجاب کی حدود میں سابق وزیراعظم عمران خان پر درج 59 مقدمات کی تفصیلات اب تک سامنے آئی ہیں.
عمران خان کیخلاف درج مقدمات میں سے 1مکمل جب کہ 48 کا نامکمل چالان جمع کئے گئے ہیں اسی طرح 9زیر تفتیش، 2بے گناہ ، 18 مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے.
سب سے زیادہ مقدمے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شہر لاہور میں 22 درج ہوئے جب کہ راولپنڈی 19، قصور 7،فیصل آباد 5،اٹک 4،میانوالی اور گوجرانولہ میں ایک1 مقدمہ درج ہے.
بانی پی ٹی آئی 26مقدمات میں گرفتار ہیں،وہ 21ایف آئی آر میں نامزد، 38میں سپلیمنٹری بیان کے بعد نامزد کیا گیا ، 9 مقدمات میں تفتیش ہی مکمل نہیں ہوسکی ہے۔
Comments are closed.