پلاسٹک بیگز بنانے والوں کو دی گئی ڈیڈلائن ختم،گوداموں پرچھاپے
فوٹو: فائل
راولپنڈی : پنجاب حکومت کی طرف سے پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی، پلاسٹک بیگز بنانے والوں کو دی گئی ڈیڈلائن ختم،گوداموں پرچھاپے شروع کردیئے گئے۔
راولپنڈی میں میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خصوصی احکامات پر31 دسمبر کی ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن شروع شاپنگ بیگ فروخت کرنے والے ہول سیلرز کے گوداموں پر چھاپے مارے گئے۔
اسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سٹی حاکم خان کے مطابق چھاپے یہ چھاپے دالگراں بازار ، نسواری بازار ، ٹائروں والا بازار ، باجوڑ ٹاور و دیگر مقامات پر مارے گئے۔
اس دوران 75 مائیکرون سے کم موٹائی کے شاپنگ بیگ والوں کو جرمانے کیے گئے 1754 کلوگرام شاپنگ بیگ قبضے میں لے لئے گئے۔
ہول سیلرز کو 85 ہزار جرمانہ ، 3 دکانوں کو سیل کر دیا گیا 41 ہول سیلرز اور پروڈیوسرز کو محکمہ ماحولیات سے رجسٹر کیا گیا 75 مائیکرون سے کم کے شاپنگ بیگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
بتایا گیاہے کہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،صوبائی حکومت کے دعووں کے باوجود پلاسٹک بیگز کی تیاری اور فروخت کا سلسلہ جاری تھا۔
Comments are closed.