کشتی حادثہ میں انسانی سمگلنگ پرایف آئی اے کے36 افسران برطرف
فوٹو: فائل
اسلام آباد: کشتی حادثہ کے دوران انسانی اسمگلنگ میں معاونت پرسرکاری اہلکاروں کے خلاف بھی ایکشن لے لیا گیا،کشتی حادثہ میں انسانی سمگلنگ پرایف آئی اے کے36 افسران برطرف کردیئے گئے۔
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کشتی حادثے میں پاکستانی شہریوں کے ہلاکت کے بعد انہیں بیرون ملک بھیجنے میں ملوث 49 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائیوں پر سماعت کی۔
نوکری سے فارغ ہونے والوں میں 4 انسپکٹرز، 10 سب انسپکٹرز ، 2 اے ایس آئی, 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 14 کانسٹیبلز شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اہلکاروں نے ملک کے مختلف ائیرپورٹس سے ان افراد کوبغیر کسی پوچھ گچھ کے بیرون ملک بھجوایا اور اس کے عوض مالی فوائد حاصل کیے۔
ڈی جی ایف آئی اے نے کہاہے کہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کی ایف آئی اے میں کوئی جگہ نہیں ، ایسے افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ احتسابی عمل سے ہی انسانی سمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔
انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی ا ے کے 36 افسران کے نوکریوں سے فارغ ہوئے جب کہ13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق سال 2023 کے لیبیا حادثے میں ملوث 6 مطلوب انسانی اسمگلرز بھی گرفتارکئے گئے،معصوم شہریوں کے استحصال میں ملوث اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
انسانی اسمگلرز محمد ارشد، صہیب علی حشمت، احمد نواز ، ذوالفقار ، مظہر خان اور منشا ء کو اسلام آباد ، فیصل آباد اور سرگودھا سے گرفتا رکیا گیاہے ۔
ملزم احمد نواز انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہےاور 2023 میں لیبیا کشتی حادثے کے 9 متاثرین سے مجموعی طور پر 5 کروڑ 16 لاکھ روپے لیے تھے۔
یونان کشتی حادثہ، مزید 4 پاکستانیوں کی نعشیں مل گئیں
یونان کشتی حادثے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے مزید 4 پاکستانیوں کی نعشیں مل گئیں۔
ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملنے والی پاکستانیوں کی نعشوں کی تعداد 9 ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ3 نعشوں کی شناخت نارووال کے شبیر، زین علی اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 1 نعش کی شناخت سیالکوٹ کے اویس علی کے نام سے ہوئی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق نعشیں یونان کے جزیرے گیواڈوس سے ایتھنز کے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جس کے بعد پاکستانی سفارت خانہ نعشوں کو پاکستان بھجوانے کے انتظامات کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ حادثہ 13 اور 14 دسمبر کی درمیانی شب پیش ا?یا تھا جس میں 44 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا تھا، کشتی لیبیا کے علاقے تبروک سے یونان جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔
Comments are closed.