وزیراعظم شہبازشریف کے احکامات کے باوجود فراش ٹاون میں سوئی گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ

51 / 100

فوٹو : فائل 

اسلام آباد : اسلام آباد میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ شہریوں کیلئے تکلیف دہ ہوتا جارہا ہے، وزیراعظم شہبازشریف کے احکامات کے باوجود فراش ٹاون میں سوئی گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے. 

گزشتہ دنوں وزیراعظم شہبازشریف نے واضح ہدایت کی تھی گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاہم متعلقہ حکام نے وزیراعظم کے احکامات کو سنجیدہ نہیں لیا. 

اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں بالعموم اور وفاقی دارالحکومت کے ماڈل ویلیج فراش ٹاون میں بالخصوص سوئی گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور رات بھر گیس بند رہتی ہے.

دن کو بھی کھانا بنانے کے وقت گیس نہیں ہوتی، تاہم چند گھنٹوں کیلئے گیس آتی ہے اور رات 9بجے تک بند ہو جاتی ہے، مگر اس کے باوجود گیس کے بلز تسلسل سے نہ صرف آتے ہیں بلکہ اب تو بجلی بلز کا مقابلہ کرنے لگے ہیں.

اس حوالے سے سے زمینی حقائق ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل راجپوت، فرید خان اور راجہ اورنگزیب نے بتایا کہ یہ گیس لگی ہی فراش ٹاون کیلئے تھی لیکن پھر اس سے قریبی بستیوں کو کونیکشنز دئیے گئے جس کی وجہ سے گیس ہماری بند کر دی جاتی ہے متعلقہ حکام کو اس کا نوٹس لینا چاہیے. 

Comments are closed.