سابق سینئر بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے
فائل:فوٹو
پشاور:سابق سینئر بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کے مطابق رستم شاہ مہمند کچھ عرصے سے علیل تھے۔
رستم شاہ مہمند کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر سوا چاربجے شامی روڈ فیملی پارک میں ادا کی جائے گی۔
رستم شاہ مہمند افغانستان میں پاکستان کے سفیر رہے، وہ خطے اور دفاعی و انتظامی امور کے ممتاز ماہر تھے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے رستم شاہ مہمند کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ رستم شاہ مہمند کی خارجہ اور انتظامی امور میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Comments are closed.