علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے

45 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے کارکنان کے لیے کمبل پہنچا دئیے گئے۔ پی ٹی آئی کے ڈھائی سو کارکنوں کے لیے کمبل کے ساتھ ساتھ جرابیں اور دیگر اشیا بھی بھجوائی گئیں۔
پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری قید کارکنوں کے لیے کمبل اور دیگر اشیا لے کر اڈیالہ جیل پہنچے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل سمیت دیگر اشیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔

Comments are closed.