الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم
فائل:فوٹو
پشاور :پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم دے دیا۔
خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے سے متعلق درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابرہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی۔
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا گزشتہ سماعت پر الیکشن تاریخ کے لیے الیکشن کمیشن نے وقت مانگا تھا۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ معاملے پر الیکشن کمیشن نے کچھ حد تک غور کیا، سینیٹ الیکشن سے متعلق میٹینگز بھی کی ہیں۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ کو ہم دو ہفتے کا وقت دیتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے استدعا کی کہ زیادہ وقت دیں، ہو سکتا ہے کہ سپریم کورٹ بھی کوئی فیصلہ کرے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں کرائیں گے نہ کرانا چاہتے ہیں۔
چیف جسٹس وقار احمد نے کہا پہلے آپ نہیں کروانا چاہ رہے تھے، اب الیکشن کمیشن کروانا چاہ رہا۔وکیل الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ ہمیں مزید وقت دیا جائے، کوشش کریں گے کہ معاملے کو حل کریں۔
بعدازا ں پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم دے دیا۔
Comments are closed.