عمر ایوب کو ایک ماہ کی راہداری ضمانت مل گئی
فائل:فوٹو
پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو ایک ماہ کی راہداری ضمانت دے دی۔
جسٹس اعجاز انور نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ درخواست گزار عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، بہت سارے کیسز ہیں ہر جگہ پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کا رکن بھی ہوں، وہاں پر بھی جانا ہوتا ہے، پہلے بھی اس عدالت نے ضمانت دی، پھر بھی گرفتار کیا گیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایک مہینے کا وقت دیا جائے۔ پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ کو وقت دیتے ہیں۔
Comments are closed.