ناصر ادیب نے ریما خان سے متعلق متنازع بیان پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی
فائل:فوٹو
لاہور :پاکستان کے مشہور فلمی مصنف ناصر ادیب نے اداکارہ ریما خان سے متعلق اپنے متنازع بیان پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔
سوشل میڈیا پر شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد انہوں نے نجی چینل کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریما سے معافی مانگ لی۔
ناصر ادیب کا کہنا ہے کہ میں نے تحقیق کے بغیر ریما خان سے متعلق بیان دیا جس پر مجھے افسوس ہے، میں ان سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں اور ان سے میری التجا ہے کہ خدا کے واسطے مجھے معاف کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ اداکارہ ریما خان کا اصل نام ثمینہ ہے اور میں جس ریما کی بات کر رہا تھا وہ یہ نہیں ہیں کیونکہ ان کا بچپن غربت میں گزرا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ناصر ادیب نے اداکارہ ریما خان کے ماضی سے متعلق ایک پوڈکاسٹ میں متنازع بیان دیا تھا۔
ان کے مذکورہ بیان پر ناصرف صارفین کی جانب سے بلکہ اداکار عمران عباس، اداکارہ صنم جنگ، اداکار فہد مصطفیٰ اور دیگر ستاروں نے ناصر ادیب کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
Comments are closed.