عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق فیصلہ 20 جنوری سے پہلے متوقع ہے، سینیٹر بشریٰ انجم
فائل:فوٹو
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات ہوئی، 20جنوری سے پہلے رہائی سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کی۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر بشریٰ انجم نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی حکام سے گفتگو مثبت رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عافیہ صدیقی سے تقریباً تین گھنٹے کی ملاقات ہوئی، امید ہے امریکی حکومت 20 جنوری سے پہلے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق بھی فیصلہ کرے گی۔
Comments are closed.