عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 24 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
فائل:فوٹو
اسلام آباد:عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 24 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے یہ رقم کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسزمیں بہتری کے دوسرے مرحلے پر خرچ کی جائے گی ۔
عالمی بینک کے جاری کردہ اعلامیہ مطابق منصوبہ پانی کی سپلائی،گندیپانی کی صفائی کرکیدوبارہ قابل استعمال بنانے میں مدد دے گا،منصوبہ پانی کی تقسیم، سیوریج نیٹ ورک بحالی میں سرمایہ کاری دائرہ کارکو وسعت دے گا،اس منصوبے سے مستفیدہونے والوں میں تقریبا نصف خواتین ہوں گی۔
اس سے 15 سے24 سال کے 58 فیصد نوجوانوں اورکچی آبادیوں کی رہائشی 5 لاکھ سیزائد افرادکوفائدہ پہنچے گا محفوظ اور منظم خدمات عوامی صحت اورمعیار زندگی کی بنیاد ہیں،یہ خدمات پاکستان میں غذائی قلت کی بحران کی حل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں،یہ منصوبہ 2030 تک کراچی میں تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ افراد کو محفوظ پانی فراہم کرے گا۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ یہ منصوبہ 75 لاکھ افراد کو نکاسی آب کی خدمات بھی فراہم کریگا، منصوبہ خدمات کی فراہمی میں نجی شعبے کے اشتراک کو فروغ دے گا، سیوریج کارپوریشن میں ملازمت، نمائندگی اور قیادت میں صنفی خلا ختم کرے گا۔
عالمی بینک کے مطابق خواتین کوتکنیکی اورفیصلہ سازی کیعہدوں پربھرتی کرنے میں معاون ہوگا،منصوبہ خواتین گریجویٹس کے لئے انٹرن شپ پروگرام کو ادارہ جاتی شکل دیگا،خواتین کویوٹیلیٹی میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے راستے پیدا کرے گا۔
Comments are closed.