بوٹوکس کے باعث مسکرانے سے محروم ہوگئی ہوں،امریکی گلوکارہ میگھن ٹرینر کاانکشاف
فائل:فوٹو
نیویارک:امریکی گلوکارہ اور سانگ رائٹر میگھن ٹرینر نے انکشاف کیا ہے کہ بوٹوکس کے زائد استعمال کے باعث وہ مسکرانے سے محروم ہوگئی ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران 30 سالہ گلوکارہ نے بتایا کہ انہیں اس بات کے بارے میں پہلے کوئی انتباہ نہیں دیا گیا تھا۔ میگھن کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بار ’لِپ فلپ‘ کرایا تھا اور انہیں بتایا گیا کہ یہ سب کو پسند آتا ہے اور وہ اپنے ہونٹوں سے خوش ہوں گی، لیکن انہیں یہ تبدیلی پسند نہیں آئی کیونکہ وہ مسکرا نہیں پائیں۔
میگھن نے کہا کہ یہ تجربہ بہت تکلیف دہ تھا، کیونکہ اس کے بعد انہیں اپنے جبڑے میں بوٹوکس کرانا پڑا۔ اس سے پہلے بھی ایک پوڈکاسٹ میں بھی انہوں نے بوٹوکس کرانے کا اعتراف کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ مستقبل میں مزید پلاسٹک سرجری کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اب اگر وہ مسکرانے کی کوشش بھی کرتی ہیں تو انہیں تکلیف ہوتی ہے اور وہ اس مشکل سے نجات چاہتی ہیں۔
یاد رہے کہ بوٹوکس ایک قسم کا نیوروٹوکسین ہے یہ عام طور پر جلد کی جھریوں کو کم کرنے، پٹھوں کی حرکت کو کم کرنے اور مختلف طبی حالات کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے اور اب اس کا کاسمیٹک کیلئے استعمال عام ہوچکا ہے۔
Comments are closed.