بانی پی ٹی آئی ن لیگ کے اعصاب پر سوار ہیں،بیرسٹر سیف
فائل:فوٹو
پشاور:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات ختم ہوں گے۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں بانء پی ٹی آئی پر 99 اور اسلام آباد میں 74 ایف آئی آرز درج ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ یہ مقدمات بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد درج کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تمام جعلی مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ جیل کے اندر بیٹھ کر کوئی شخص کیسے جرم کرسکتا ہے؟ بانی پی ٹی آئی ن لیگ کے اعصاب پر سوار ہیں۔
Comments are closed.