بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلئے بری خبرآگئی،نئی پابندی لگ گئی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلئے بری خبرآگئی،نئی پابندی لگ گئی ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،ایف بھی آر کی جانب سے بیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیا ساتھ لانے پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے، اب کوئی بھی شخص ذاتی استعمال کیلئے ایک فون لاسکےگا۔
حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے بڑی مقدار میں چیزیں بیچنے کے لیے لانے والوں کے لیے گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، اب غیرممالک جانے والے خواتین و حضرات کمرشل مقدار میں اشیا نہیں لاسکیں گے۔
اس حوالے سے ایف بی آرکے بیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن کے مطابق ایک موبائل فون کے سوا تمام موبائل فون ضبط کرلیے جائیں گے۔
نجی ٹی وی اے آروائی کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بیرون ملک سے ذاتی استعمال کیلئے ایک موبائل فون لانے کی اجازت ہوگی، اب 1200 ڈالرز سے زائد مالیت کی اشیا کمرشل تجارت تصور ہوگی۔
ایک موبائل فون کے سوا تمام موبائل فون ضبط کرلیے جائیں گے، اضافی اشیا ڈیوٹی، ٹیکس، جرمانہ ادا کرنے کے باوجود بھی کلیئر نہیں ہونگی، بیگج رولز 2006 میں مزید ترامیم سے متعلق مسودہ جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ قوانین میں ترامیم سے متعلق 7 روز میں سفارشات دی جاسکتی ہیں، مقررہ معیاد کے بعد موصول تجاویز و آرا قابل قبول نہیں ہونگی۔
Comments are closed.