منظور وسان کی بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق پیش گوئی
فائل:فوٹو
کراچی :پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق پیش گوئی کر دی۔
ایک بیان میں منظور وسان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکلتے نہیں دیکھ رہا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نیا سال بھی جیل میں رہیں گے۔
منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی کو خاموش رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانء پی ٹی آئی کے لیے بہتر ہے کہ خاموشی اختیار کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دھرنوں سے گریز کریں اور پارٹی مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔
Comments are closed.