جنوبی کورین صدر نے ملک سے مارشل لا ختم کرنے کا اعلان
فائل:فوٹو
سیول: جنوبی کوریا کے صدر نے ملک سے مارشل لا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
جنوبی کوریا کے صدر نے پارلیمنٹ اور کابینہ سے منظوری کے بعد مارشل لا ختم کرنے کا اعلان کیا، صدر نے اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ملک میں مارشل لا نافذ کیا تھا۔
مارشل لا لگانے کے اعلان کے بعد جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے باہر شہریوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے صدر یون سک یول کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
وائس ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے ردعمل میں کہا کہ جنوبی کوریا امریکا کا اہم اتحادی ہے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Comments are closed.