ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کاخواتین کو معاشی طورپربااختیار بنانے کا پروگرام

48 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد : ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان نے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے "ایلیویٹ ہر کے نام سے تین سالہ پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستان بھر سے 1,000 خواتین اور لڑکیوں کو فری لانسنگ اور کاروبار شروع کرنے کی تربیت اور ملازمتوں کے ذریعے روزگار کے حصول کے قابل بنانا ہے۔

ایلیوٹ ہر کے اثرات کو مزید تقویت دینے کےلئے امریکہ پاکستان ویمن کونسل نے ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کے ساتھ کلیدی شراکت داری ہے، خواتین کے لیے بامعنی مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو گی، اس شراکت داری سےپاکستان میں خواتین کیلئے مساوی اور متحرک اقتصادی مواقع پیدا کرنے میں معاونت فراہم ہو گی۔

ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کاخواتین کو معاشی طورپربااختیار بنانے کا پروگرام،اس ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر، مجیب ظہور ک پروگرام کے آغاز کے موقع پر کہنا تھا کہ، الیویٹ ہر، خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک عہد ہے، جس کے ذریعے ہم انہیں موجودہ مسابقتی ماحول میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ضروری تربیت اور رہنمائی فراہم کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ کمیونٹی پارٹنرز کے ساتھ ملکر رہنمائی اور مہارت سازی کے ذریعے ہم پائیدار کامیابی کے راستے پر چلنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس پروگرام کو کامیابی سے آگے بڑھانے کیلئے ایس اینڈ پی گلوبل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری کرے گا تاکہ خواتین کے لیے منظم مواقع فراہم کیے جا سکیں اور تربیت فراہم کرنے والوں اور تربیت حاصل کرنے والے شرکاء کے درمیان ڈیٹا پر مبنی رپورٹنگ اور معیاری روابط کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ پروگرام پاکستان بھر میں خواتین کو اقتصادی مواقع فراہم کرتے ہوئے ان کے فری لانسنگ کیریئرز کو شروع یا بہتر بنانے، کاروبار کو پری انکیوبیشن سے انکیوبیشن مراحل تک لے جانے، اور بامعنی ملازمتیں حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔

یو ایس پاکستان ویمنز کونسل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اولیویا ہولٹ آئیوری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایلیویٹ ہر نجی شعبے کی شراکت داری کی طاقت کی عکاسی کرتا ہے، جو خواتین کی اقتصادی سلامتی کو فروغ دینے کے لیے ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل اور یو ایس پاکستان ویمنز کونسل کے اس تعاون سے ہم نہ صرف پاکستان کی خواتین اور لڑکیوں کو اہم مواقع فراہم کر رہے ہیں بلکہ ایک جامع عالمی معیشت کی جانب پل بھی تعمیر کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں کونسل ممبران کا یہ اجتماع ہماری مشترکہ وابستگی کو اجاگر کرتا ہے، جس کا مقصد پاکستان کی لیبر فورس میں خواتین کی بامعنی شمولیت کو تیز کرنا ہے۔
"
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان نے 2020 سے 2023 کے درمیان اپنے ملین ویمن مینٹرز پروگرام کے تحت ملک بھر میں 20,000 خواتین کی رہنمائی کی۔ اس اقدام نے خواتین کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں اور قیادت کے عہدوں میں ترقی کرنے میں کامیابی سے مدد فراہم کی۔

Comments are closed.