ادارے اپنے دائرہ میں رہیں، گورنر راج اور سیاسی جماعت پر پابندی کی حمایت نہیں کرتے، بلاول

51 / 100

فوٹو : فائل ڈان نیوز

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں اجتماعات ہوئے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا” ادارے اپنے دائرہ میں رہیں، گورنر راج اور سیاسی جماعت پر پابندی کی حمایت نہیں کرتے، بلاول بھٹو نے ویڈیو لنک پر خطاب کیا.

تقریب سے خطاب میں سابق وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ وہ کسی صوبے میں گورنر راج اور سیاسی جماعت پر پابندی کے حامی نہیں، گزشتہ دنوں اسلام آباد میں جو کچھ ہوا وہ سیاست میں نہیں آتا، سیاسی استحکام قائم کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں استحکام، دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں، اس وقت ملک میں موجود سیاسی مسائل کے خاتمے کا حل سیاسی جماعتوں کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ سیاسی استحکام ہے، جس ملک میں سیاسی استحکام ہوتا ہے وہاں ترقی اور خوشحالی ہوتی ہے، بدقسمتی سے میثاق جمہوریت کے ذریعے قائم کیا گیا سیاسی استحکام آج موجود نہیں جس کا خمیازہ پاکستان اور اس کی عوام بھگت رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ جمہوری کردار ادا کیا، تمام ادارے اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں، اگر ہمیں ملک کو بہتری کی طرف لے کر جانا ہے تو تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی استحکام قائم کرنے کی کوشش کریں.

انھوں نے کہا ’ ہمارا ہمیشہ سے مطالبہ رہا ہے کہ ادارے اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں، اس وقت پاکستان کی کچھ جماعتیں سیاسی دائرے میں رہ کر سیاست نہیں کررہیں.

Comments are closed.