مسلم لیگ ن كی سیاست صرف "ہمیں لندن جانےدو”رہ گئی، شیخ رشید
راولپنڈی(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست اب صرف “ہمیں لندن جانے دو” رہ گئی ہے۔
شیخ رشید احمد راولپنڈی میں پریس کانفرنس کررہے تھے و وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمبلی میں ریلوے پر وہ لوگ سوال کر رہے تھے جنہوں نے اپنے دور میں ایک ٹرین نہیں چلائی۔
انھوں نے کہا ہم نے آٹھ ماہ میں 4 فریٹ اور30 نئی ٹرینیں چلا دی ہیں، اکانومی ٹرینوں سے 4 ارب روپے کمایا ہے اور 17 لاکھ روپے کا تیل بھی بچایا ہے۔
شیخ رشید نے کہا اگر پی ایس او اپنی ویگنیں دے دیتا تو منافع 8 ارب روپے ہوجاتا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی کے لئے مزید ایک اکانومی ٹرین چلا رہے ہیں ،جدید سہولیات سے آراستہ سر سید ایکسپریس 15 جون سے شروع ہوگی۔
سپریم کورٹ نے کراچی کا ٹریک خالی کرنے کا حکم دیا ہے، فیصلہ منظور ہے ہمارے کنٹرول میں 46 کلو میٹر کا ٹریک ہے وہ ہم تیار ہیں اگر سندھ حکومت یہ لینا چاہے تو ہم یہ دینے کے لئے تیار ہیں۔
انھوں نے کہالئی ایکسپریس وے بھی11 کلو میٹر سے بڑھا کر23 کلو میٹر کر دی گئی ہے،شہر میں مذید3 نئے کالجز بھی بنا رہے ہیں نئی یونیورسٹی سے پانچ ہزار مذید بچیوں کو داخلے مل سکیں گے۔
Comments are closed.