کور کمیٹی میں ارکان پھٹ پڑے،ہمارے جوان بچوں کی لاشیں گری ہیں، عالیہ حمزہ

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی اجلاس میں گزشتہ روز ہونے احتجاج کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں ارکان پھٹ پڑے،ہمارے جوان بچوں کی لاشیں گری ہیں، عالیہ حمزہ کا سخت لہجے میں احتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں مختلف آرا سامنے آئی ہیں اورکور کمیٹی اجلاس میں لطیف کھوسہ نے احتجاج کو کامیاب قرار دیا۔

اجلاس میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ڈی چوک جانے کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کا نہیں تھا، شرکا نے کہا بانی تحریک انصاف 126 دن کا دھرنہ خود لیڈ کر سکتے ہیں تو موجودہ قیادت کیوں نہ کر سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکا نے اجلاس میں سوال اٹھایا کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے احتجاج کو لیڈ کیوں نہ کیا؟

عالیہ حمزہ کورکمیٹی اجلاس میں قیادت کے رویے پرپھٹ پڑیں، انھوں نے شکوہ کیا کہ ہمیں کسی معاملے میں اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔

عالیہ حمزہ نے کہا ہمیں کسی حکمت عملی سے آگاہ نہیں کی جاتا، ہمیں بانی تحریک انصاف کے ہر فیصلے کے بعد اعتماد میں لیا جائے اور حکمت عملی کا حصہ بنایا جائے، عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ صرف بانی تحریک انصاف کی جان کی فکر ہے انکی جان کو خطرہ ہے۔

ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ نے ورکرز کو بے یارو مددگار چھوڑنے والوں کے خلاف وائٹ پیپر لانے کا اعلان کیا اورکہا ہمارے جوان بچوں کی لاشیں گری ہیں،ہمارے گھروں میں شام غریباں ہے۔

اجلاس میں سلمان اکرم راجہ نے موقف اپنایا کہ وہ دن بھر لاہورمیں احتجاج میں شریک رہے اور راستے بند ہونے کی وجہ سے انھیں وہاں بھی مشکلات درپیش رہیں۔

Comments are closed.