تشدد بھی ہم پر اور مقدمات بھی ہم پر ہوں،عمر ایوب

45 / 100

فائل:فوٹو
مانسہرہ :پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ تشدد بھی ہم پر ہوں اور مقدمات بھی ہم پر ہوں۔

مانسہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر براہِ راست فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے بطور وزیرِ اعلیٰ انتخاب کے بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر فخر ہے۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کھانے کی فراہمی، ورکرز کے میڈیکل اور ٹرانسپورٹ کے لیے علی امین مسلسل کام کرتے رہے۔

ادھر وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

مانسہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر وقت عوام بھی دھرنے میں ہوں، دھرنا بانی پی ٹی آئی کی کال پر دیا گیا اور ان ہی کی کال پر واپس ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پْرامن احتجاج کی اجازت نہیں دی جاتی، جب ہمارے لوگ سڑکوں پر نکلتے ہیں تو ان کے ساتھ جبر کیا جاتا ہے۔

Comments are closed.