۔190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس اور توشہ 2 کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
فائل:فوٹو
راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس اور توشہ 2 کیس کی سماعت بنا کسی کاروائی کے آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی،دونوں کیسوں پر سماعت راستوں کی بندش اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملتوی کی گئی ہے ۔
سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کی، بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں ، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 29 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
ادھر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصرجاوید رانا نے جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کی ، عدالت نے سماعت بغیر کارروائی28 نومبر تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے مسلسل عدم حاضری کی بناء پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ، بشریٰ بی بی 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعتوں میں مسلسل غیر حاضر رہیں۔
علاوہ ازیں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائرکی گئی تھی۔
Comments are closed.