سپریم کورٹ آئینی بنچ کی پانامہ سیکنڈل کی تحقیقات کیلئے جماعت اسلامی کو نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت
فائل:فوٹو
اسلام آباد:سپریم کورٹ آئینی بنچ نے پانامہ سیکنڈل کی تحقیقات کیلئے جماعت اسلامی کو نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔طلباء یونین بحالی کیس پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری ،، جسٹس جمال خان مندوخیل نے تلور شکار کیخلاف کیس سننے سے معذرت کر لی،گلگت بلتستان کی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کیس ایک ہفتے تک ملتوی کردی ۔
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بنچ نے پاناما سکینڈل میں ملوث تمام افراد کیخلاف جماعت اسلامی کی دائر درخواست پر سماعت کی۔جسٹس مسرت ہلالی نے کہا پانامہ سیکنڈل میں مخصوص کیس میں جے آئی ٹی بنائی گئی تاہم علم نہیں باقی مقدمات کدھر گئے۔
وکیل جماعت اسلامی نے کہا یہی ہمارا موقف ہے باقی کیسز کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے،ہماری استدعا ہے کہ نیب ہماری درخواست پر پانامہ کی تحقیقات کرے،پانامہ پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی مثال موجود ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا پانامہ اسکینڈل کیس میں جے آئی ٹی کس قانون کے تحت بنائی گئی تھی۔ کیا نیب قانون میں جے آئی ٹی کی گنجائش ہے. وکیل جماعت اسلامی نے کہا پانامہ سکینڈل میں جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی تھی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا نیب سے داد رسی نہ ہوتو سپریم کورٹ کی بجائے ہائیکورٹ جائیں۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے طلباء یونین بحالی کی درخواست پر اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرنلز اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے طلباء یونین پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست پر نمبر لگانے کا حکم بھی دے دیا۔
سپریم کورٹ میں تلور شکار کیخلاف سماعت کا آغاز ہوا تو جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہابلوچستان ہائیکورٹ میں تلور شکار کیخلاف کیس سن چکا ہوں. ایڈیشنل اٹارنی نے کہاتلور شکار کا تصور مارخور کے آفیشل شکار کی طرح ہے۔مارخور کے شکار کو ٹرافی ہنٹنگ کانام دیا گیا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا تلور کے شکار اور آئیبیکس ٹرافی ہنٹنگ میں فرق ہے. جسٹس مسرت ہلالی نے کہا تلور تو ہجرت کرنے والے پرندے ہوتے ہیں.آئینی بنچ نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی گلگت بلتستان کی اعلی عدلیہ میں تعیناتیوں کیخلاف درخواست پر سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی کردی۔
وکیل مخدوم علی خان نے کہا حالات کی وجہ سے اسلام آباد نہیں آسکا. گلگت بلتستان عدلیہ میں تقرریوں کا معاملہ اہم ہے ویڈیو لنک سے دلائل دینا مشکل ہوگا اس لئے آئندسماعت پر اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر آکر دلائل دونگا۔
Comments are closed.