بجلی کے نرخوں میں اضافہ کے سوا کوئی چارہ نہیں، وزیر توانائی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کہتے ہیں بجلی کے نرخوں میں اضافے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
وزیر توانائی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ، عمر ایوب نے بتایا کہ بجلی کے نرخوں کے معاملے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
انھوں نے واضح کیا کہ ایک سے ڈیڑھ سال میں مرحلہ وار بجلی کی نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
عمر ایوب نے کہا کہ نیپرا ایک ساتھ 2 روپے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا چاہتی ہے لیکن ایک ساتھ دو روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنا لوگ برداشت نہیں کر سکتے۔
Comments are closed.