خان صاحب کی احتجاج کی کال فائنل ہے،بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد گفتگو
فائل:فوٹو
راولپنڈی :تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ختم ہوگئی ۔بیرسٹر گوہر کاکہناہے کہ خان صاحب کی احتجاج کی کال فائنل ہے۔احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے ۔ ان کے ساتھ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف بھی اڈیالہ جیل پہنچے تھے ۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان بھی اس موقع پر اڈیالہ جیل پہنچے۔
بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی ۔بعدازاں دونوں رہنماء اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے ۔
اس موقع پر مختصر گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری بانی پی ٹی ائی سے اہم ملاقات ہوئی ہے،خان صاحب کی احتجاج کی کال فائنل ہے،احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔
صحافی نے سوال پوچھا کہ مذاکرات جو چل رہے ہیں اسکا کچھ بتا دیں۔اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جی اس پر آپکو انشاء اللہ بتائیں گے وہ چل رہے ہیں۔
Comments are closed.