تحریک انصاف نے بانی پی ٹی عمران خان کی رہائی تک مزاکرات کے دروازے بند کردیئے

52 / 100

فوٹو: فائل

پشاور : پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی عمران خان کی رہائی تک مزاکرات کے دروازے بند کردیئے ،اور کہاگیاہے کہ ڈی چوک تک ہرصورت پہنچیں گے۔ 

 خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہونگے ، کل ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے۔

 انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کہا کہ عمران خان کی جانب سے جو حکم ملا ہے اس پر ہر صورت عمل کروں گا، میرا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے جو وہ کہیں گے کروں گا۔

آمین اللہ گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، دیگر قیدیوں کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں رہیں گے۔

وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹر وے اور شاہراہیں بند کر دیں، ہمارا احتجاج پُر امن ہے حکومت سڑکیں بلاک کرکے عوام کو تکلیف پہنچا رہی ہے۔

Comments are closed.