۔190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس ،بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

43 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:احتساب عدالت نے 190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
عدالت نے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے 26 نومبر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضامن کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔
بشریٰ بی بی کے وکیل نے آج بھی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست کی۔ نیب نے اعتراض کیا کہ بشریٰ بی بی کا میڈیکل پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کا ہے جبکہ نوٹری اٹیسٹیشن اسلام آباد سے ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا لیکن ملزمان نے آج بھی 342 کا بیان جمع نہیں کرایا۔
یاد رہے کہ بشری بی بی 190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس کی 8 سماعتوں سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔

Comments are closed.