دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں،امریکا

45 / 100

فائل:فوٹو
واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردانہ حملوں میں بے تحاشہ نقصان اٹھایا، دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ دہشتگردوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومتی رہنماوٴں سے بات چیت کے لیے پْرعزم ہیں۔

ایک پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی رپورٹس سے آگاہ ہیں ، پاکستانی عوام کے خلاف سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے واقعات کی مذمت کرتیہیں۔

میتھیوملر کاکہنا تھا کہ دہشتگردوں کاکوئی ملک اور کوئی مذہب نہیں ، ہمارے دل دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں، پاکستانی عوام نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، حملوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دہشتگردوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومتی رہنماوٴں سے بات چیت کے لیے پْرعزم ہیں، حکومتِ پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشتگردی پارٹنر شپ جاری رکھی ہوئی ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ دہشتگرد گروپوں کا پتہ لگانے، ان کی روک تھام اور انہیں جواب دینے کی صلاحیتیں پیدا کرنے کے مواقع کی نشاندہی کے لیے حکومتی رہنماوٴں اور سول اداروں سے بات چیت کے لیے پْرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے خطرات کا پتہ لگانے اور ان سے نمٹنے کے لیے فوجی اور سویلین صلاحیتیں بڑھانے پر مشاورت اور اعلیٰ سطح ڈائیلاگ اس میں شامل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا تھا کہ امریکا میں سکھ شہریوں کولاحق خطرات پرحکومت سنجیدہ ہے، امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی کیخدشات پربھارت سے جواب لیاجارہاہے۔

Comments are closed.