غیر قانونی امیگرنٹس کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے وہ فوجی اثاثے استعمال کریں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

45 / 100

فائل:فوٹو
واشنگٹن :امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی امیگرنٹس کی جبری بیدخلی کیلئے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی تیاری کرلی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تاریخ میں سب سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے وہ فوجی اثاثے استعمال کریں گے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران بار بار کہا تھا کہ وہ تمام غیرقانونی امیگرنٹس کو ڈی پورٹ کردیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا بھی اشارہ دیا تھا کہ سب سے پہلے ان غیر قانونی امیگرنٹس کو نکالا جائے گا جو کسی جرم میں ملوث ہوں گے۔

Comments are closed.