بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کے باوجود چیمپئن ٹرافی مظفرآباد نہ لے جانے دی
فوٹو:فائل
اسلام آباد: بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کے باوجود چیمپئن ٹرافی مظفرآباد نہ لے جانے دی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کے سامنے بے بسی دکھائی تو پاکستان آئی سی سی کے دباو میں آگیا.
بھارت کے دباؤ میں آ کر پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر گھنٹے ٹیک دیے گئے، حالانکہ بھارت نے کشمیر کی حیثیت بدلتے وقت پاکستان سمیت کسی کا کوئی دباؤ قبول نہیں کیا مگر پاکستانی حکام اسٹینڈ لینے میں ناکام رہے.
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارت روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان آنے سے انکار کر چکا اور ہائبرڈ ماڈل کی شرط عائد کر رہا ہے.
اسی تنازع کے دوران آئی سی سی ٹرافی نے شریک ممالک کا سفر میزبان ملک پاکستان سے شروع کر دیا ہے اور چیمپئنز ٹرافی کا پاکستانی ٹور 16 سے 22 نومبر تک شیڈول ہے، جس کے بعد یہ ٹرافی دیگر شریک ممالک کا سفر کرے گی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے اسلام آباد سے سفر شروع کر کے کراچی میں اختتام کرنا تھا۔ اس دوران یہ چمچاتی ٹؐرافی خانپور، مری، نتھیا گلی، آزاد کشمیر، ایبٹ آباد اور کراچی جائے گی۔
بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے آزاد کشمیر لے جانے پر اعتراض کرنے کے بعد آئی سی سی نے پھر گھٹنے ٹیک دیے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی کے ٹور سے آزاد کشمیر کو ہی نکال دیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل اس سے قبل بھارت گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ کی ٹرافی کو خود چین سے متنازع علاقے لداخ لے کر جا چکا ہے مگر پھر بھی پاکستان کا شیڈول چینج کروا دیا ہے.
Comments are closed.