انتخابات میں دھاندلی الزامات، اپوزیشن نے الیکشن کمشنرکا منہ کالا کر دیا
فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد : انتخابات میں دھاندلی الزامات، اپوزیشن نے الیکشن کمشنرکا منہ کالا کر دیا، انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر کالا تھے ،سیاہی کے چھینٹے ان کے چہرے کے ساتھ ساتھ ان کی شرٹ پر بھی پڑے۔
دھاندلی میں انتخابات پر احتجاج کا یہ انوکھا منظرجارجیا میں دیکھا گیا جہاں اپوزیشن جماعت کے اہلکار نے سینٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ پر دھاندلی کا الزام لگا کر سیاہی پھینک دی۔
اس حوالے سے غیرملکی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے ایک اجلاس میں شریک تھے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعت کے اہلکار نے بھرے مجمع میں الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔
الیکشن کمیشن کے چہرے پرسیاہی پھینکنے کی ویڈیو بھی خبروں اور سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں اپوزیشن اہلکار کو سیاہی پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سیاہی پھینکنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو اپوزیشن جماعت کے اہلکار کے پیچھے بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے تاہم سیاہی پھینکنے والا دروازے سے نکل جاتاہے۔
Comments are closed.