دوسرا ٹی 20،آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف

43 / 100

فائل:فوٹو
سڈنی: دوسرے ٹی 20 میچ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔
سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، ابتدائی 3 اوورز میں ہی ٹیم کا سکور 52 رنز تک پہنچا دیا تاہم متھیو شارٹ 32 اور جیک فریزر میک گرک 29 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ کپتان جوش انگس صفر پر ساتھ چھوڑ گئے۔
پاکستان کی جانب سے حارث روٴف نے 2 جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 7، 7 اوورز تک کیلئے محدود کر دیا گیا تھا۔
قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی، سفیان مقیم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث روٴف اور عباس آفریدی شامل ہیں۔
آسٹریلیا کا سکواڈ جیک فریزر، میتھیو شارٹ، جوش انگلس (کپتان)، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس سٹوئنس، ایرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، ناتھن ایلس، ایڈم زمپا اور سپینسر جانسن پر مشتمل ہے۔

Comments are closed.