چوہدری نثار نے درباری پن کی بجائے عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن
اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے کہا چوہدری نثار علی نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی نیا آغاز ہے انھوں نے اقتدار اور درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی۔
چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن سے علیحدگی پر اپنے ایک بیان میں ماروی میمن کا کہنا تھا کہ باصلاحیت لوگوں کو پارٹی کی نہیں پارٹی کو ان کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن 99 فیصد درباری یہ باتیں نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہ سسٹم کے غلام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے دماغ والے جعلی دانشور باتوں کے بجائے ان کی فہرست بنائیں جنہیں آگے ہونا چاہیے تھا لیکن وہ بدتمیزی کے ڈر سے کنارے ہو گئے۔
ماروی میمن نے کہا کہ پارٹی کو اچھے لوگوں کے جانے سے نقصان ہوا، ایک لمبی فہرست ہے جواس جھوٹے بیا نیہ سے متفق نہیں تھی جو کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے تھا۔
انہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ قائد کے لیے جان دینا چاہیں یا جیل بھرو ریلی کریں، انہیں آپ کی محبت کی کوئی پرواہ نہیں۔
Comments are closed.