توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
فائل:فوٹو
اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو ریفرنس عمران خان اور بشریٰ بی بی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل اسلام ا?باد شاہ رخ ارجمند نے پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ پر پیر (18 نومبر) کو فرد جرم عائد کی جائے گی، سماعت کے دوران بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھیں۔
خیال رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی ا?ئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔
Comments are closed.