اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
فائل:فوٹو
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی ہے۔
سوات، ایبٹ آباد، پشاور، شانگلہ اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مالاکنڈ، سوات، مہمند اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔
ادھر زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی زلزلے کی زیرزمین گہرائی 220کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کامرکز کوہ ہندو کش کاعلاقہ تھا ۔
دوسری جانب جن علاقوں میں زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے وہاں کے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیاتاہم ابتدائی طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
Comments are closed.