وزیراعظم تین روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے،کوپ29 اجلاس میں شرکت کریں گے

46 / 100

فائل:فوٹو
باکو:وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کانفرنس آف پارٹیز کے 29ویں کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس (کوپ-29) کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورہ آذربائیجان پہنچ گئے ۔وزیرِاعظم آج باکو میں مصروف دن گزاریں گے۔

وزیرِ اعظم، پاکستان کی جانب سے منعقدہ کلائیمیٹ فنانس گول میز کانفرنس کی میزبانی کریں گے جس میں متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم ترقی پذیر ممالک بالخصوص پاکستان جن کا زہریلی اور ماحول کو آلودہ کرنے والی گیسوں کے اخراج میں کم ترین حصہ ہے مگر وہ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے دوچار ہیں، کے چیلینجز پر روشنی ڈالیں گے۔

وزیرِ اعظم اس کے ساتھ ساتھ تاجک صدرامام علی رحمن کی جانب سے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے منعقدہ اعلی سطح تقریب "گلیشئیرز 2025: گلیشیئرز کیلئے اقدامات” میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیرِ اعظم COP-29 میں شرکت کیلئے آئے ڈنمارک اور چیک ریپبلک کے وزراء ِ اعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے جہاں نہ صرف باہمی تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوگی بلکہ وزیرِاعظم، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

Comments are closed.