۔ 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس، ملزمان کی جانب سے 342 کا بیان آج بھی جمع نہ کرایا جاسکا

46 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کاروائی 13 نومبر تک ملتوی، ملزمان کی جانب سے 342 کا بیان آج بھی جمع نہ کرایا جاسکا۔

۔190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس پر اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا، بشری بی بی بھی عدالت حاضر ہوئیں۔
سماعت کے آغاز پر وکیل صفائی فیصل چودھری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ پہلے اس کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے، جس پر عدالت نے کہا کہ اسلام اباد ہائیکورٹ سے ہمیں اس حوالے سے ابھی کوئی حکم نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔

اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ اس وقت ملزمان عدالت میں موجود ہیں لہذا ان کے 342 کے بیان ریکارڈ کیے جائیں، جس پر وکیل صفائی فیصل چودھری نے جوابا کہا کہ 79 سوالات پر مشتمل 342 کا سوال نامہ ہے اس کے لیئے وقت درکار ہے عدالت 14 روز کا وقت دے۔

عدالت نے 190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس پر سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی، سماعت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، فیصل چوہدری، وکیل خالد یوسف چوہدری موجود تھے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عدالت نہیں آئی۔

Comments are closed.