ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں بارش اوربرفباری سے موسم سرد ،پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں بارش اوربرفباری سے موسم سرد ہوگیاپہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں بارش اوربرفباری سے کاسلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے ۔

سوات کے بالائی علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری سے اشو، مٹلتان، کالام، گبرال کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے ۔جبکہ سوات کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ادھر
مینگورہ شہر، بریکوٹ، تحصیل کبل، چار باغ اور خوازہ خیلہ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب ایبٹ آباد ،ہری پور ، مانسہرہ ،مری ،گلیات ، نتھیا گلی ایوبیہ چھانگلہ گلی ٹھنڈیانی میں شدید آندھی اور طوفانی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے ۔
ایبٹ آباد شہر کے میدانی علاقوں میں بارش کے باعث شہر ریشم پر پانی بھر جانے سے ٹریفک جام ہوگیاہے جس سے علاقہ مکینوں اورسیاحوں کو آمدورفت میں مشکلات کاسامناہے ۔
ادھر موسم سرد ہونے کے باعث موسم سرما کے لوگوں نے گرم ملبوسات اوڑھ لیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ ڈویژن سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری جاری رہنے کا امکان ہے۔

Comments are closed.