علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ ولادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

53 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: شاعرِ مشرق ،مفکرِپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ ولادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا جا۔

حکیم الامت کا لقب پانے والے علامہ اقبال نے نوجوانوں میں خودی کا جذبہ پیدا کیا، قوم کو بیداری کا سبق دیا، علامہ اقبا ل نے الگ وطن کا خاکہ پیش کیا، آپ کی تعلیمات اور قائد اعظم کی ان تھک کوششوں سے پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔

زندگی کا شاید ہی کوئی ایسا شعبہ ہو جسے علامہ اقبال نے متاثر نہ کیا ہوا، ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ آپ کی احسان مند رہے گی۔

دوسری جانب علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارِ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔

پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، ریئر ایڈمرل اظہر محمود گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو کر رخصت ہوگیا۔

گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 147 ویں یوم پیدائش کے موقع پر علامہ کی جائے پیدائش اقبال منزل کو خوب سجایا گیا ہے۔

Comments are closed.