اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن وکیل انتظار پنجوتھا کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی

50 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن وکیل انتظار پنجوتھا کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے انتظار پنجوتھا سے متعلق ٹی وی پر دیکھا۔ بہت برا لگا۔ عدالت نے پولیس کو بیان ریکارڈ کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت کو انتظار پنجوتھا کی بازیابی سے متعلق آگاہ کیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ مسنگ پرسنز اور سٹریٹ کرائمز بہت بڑھ گئے ہیں۔اسلام آباد میں بھی اب کراچی والی صورتحال ہو گئی ہے۔میرے اپنے جاننے والوں کو اسلام آباد میں بھتے کی پرچیاں آئی ہیں۔ ہم اس کو اغوا برائے تاوان کیواقعہ کے طور پر ہی لے لیں پھر بھی ان واقعات کی روک تھام ہونی چاہئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل کی کوششوں سے بازیابی ممکن ہوئی، مگر اس بات کو منفی انداز میں لیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس نے اس پر کہا کہ یہ کوشش قابل تحسین ہے اس پر کسی قسم کی منفی مہم نہیں ہونی چاہئے

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو انتظار پنجوتھا کا بیان لے کر قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔

Comments are closed.