مریم نواز کے پی آئی اے خریدنے کے مشورہ پر غور کر رہے ہیں ، نوازشریف
فوٹو : فائل
اسلام آباد: ن لیگ کے صدر نواز شریف نے کہا ہے مریم نواز کے پی آئی اے خریدنے کے مشورہ پر غور کر رہے ہیں ، نوازشریف کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے ایئرلائن سے متعلق غور و خوض ہو رہا ہے، مجھے بھی دکھ ہے ہمارے اندر وہ لوگ موجود ہیں جنہوں نے پی آئی اے کو تباہ و برباد کیا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے امریکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے مجھ سے مشورہ کیا کہ پی آئی اے کو خرید لیں اور ایک برینڈ نیو ایئرلائن اسٹیبلش کریں۔
مریم نواز نے مجھ سے کہا پاکستان کو برینڈ نیو ایئرلائن ایئر پنجاب کا نام دے دیتے ہیں، میں نے انہیں پی آئی اے خریدنے سے متعلق مزید مشاورت کے لیے کہا ہے۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ نئی ایئر لائن قائم کرلیں، ایئر پنجاب کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سے ڈائریکٹ نیو یارک جائے، جو لندن، ٹوکیو، ہانگ کانگ اور دنیا کے دیگر حصوں میں بھی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص جو بانی پی ٹی آئی کے دور میں وزیر تھا چھپ کر بیٹھا ہے، اس شخص نے کہا تھا پی آئی اے پائلٹس کے پاس لائسنس جعلی ہیں، اوّل تو تھے نہیں اگر تھے بھی تو کیا یہ بات عوام سطح پر کہنے والی تھی.
Comments are closed.