عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراض ختم، کیس سماعت کیلئے مقرر
فوٹو : فائل
اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراض ختم، کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا، توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا.
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے تحریری حکم نامہ جاری کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ آفس نے درخواست پر وکالت نامہ پرانا ہونے کا اعتراض عائد کیا، وکالت نامہ میں وکیل کو درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر آفس کا اعتراض دور کیا جاتا ہے، ٹرائل کورٹ کا درخواستِ ضمانت مسترد کرنے کا تصدیق شدہ آرڈر نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا گیا.
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے تصدیق شدہ آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کر دی ہے، حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کے حکم کی کاپی متعلقہ آفس میں جمع کرائی جائے، آفس درخواستِ ضمانت پر نمبر لگا کر کیس پیر کو سماعت کے لیے مقرر کرے۔
Comments are closed.