مجھے نہ چھیڑیں میں خاموش ہوں لیکن تہیہِ طوفان کرکے بیٹھا ہوا ہوں، نوازشریف

50 / 100

فوٹو : فائل

نیویارک : مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے بڑے عرصے سے صبر کرکے بیٹھا ہوا ہوں، اسی لیے کہتا ہوں مجھے نہ چھیڑیں میں خاموش ہوں لیکن تہیہِ طوفان کرکے بیٹھا ہوا ہوں، نوازشریف کا بیان۔

نوازشریف ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں، وہ 3روز قبل لندن سے 4روزہ دورے پر نیویارک پہنچے جہاں مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

نواز شریف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے، جس میں وہ ایک اجلاس میں شریک لوگوں سے خطاب کررہے ہیں۔ نواز شریف نے شاعرانہ انداز میں بات شروع کرتے ہوئے کہا کہ ’بیٹھے ہیں ہم تہیہ طوفان کیے ہوئے‘۔

نواز شریف نے اپنے مخصوص انداز میں بولتے ہوئے کہا کہ اسی لیے کہتا ہوں مجھے زیادہ نہ چھیڑیں، اس سارے عرصے کے دوران ہمارے اوپر بہت کچھ گزرا ہے، بڑے صبر سے ہم نے کام لیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے علاج کے لیے امریکہ روانہ ہوئے ہیں، نواز شریف لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے امریکا روانہ ہوئے۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور حسن نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ امریکہ روانہ ہوئے ہیں، نواز شریف کو رخصت کرنے کے لیے لیگی رہنما ایون فیلڈ میں موجود تھے۔نواز شریف کو رخصت کرنے والوں میں احسن ڈار، زبیر گل بھی شامل تھے.

واضح رہے کہ نوازشریف اپنے بھائی شہباز شریف کی حکومت آنے کے بعد پاکستان میں واپس آئے تھے، ڈیل سے انکار کے باوجود ان کے کچھ مقدمات بھی ختم ہوئے جبکہ وہ فلور کراسنگ ختم کرنے کی شق کا بھی حصہ رہے.

Comments are closed.