پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا فیصلہ غیرشرعی قرار
فوٹو: فائل
اسلام آباد: شوہر کے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا فیصلہ غیرشرعی قرار دے دیا گیا،اسلامی نظریاتی کونسل کادوسری شادی پرپہلی بیوی کے نکاح پرردعمل سامنے آیاہے جس میں سپریم کورٹ کے اجازت کے بغیر دوسری شادی پر پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کے فیصلے پروضاحت دی گئی ہے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا تھا کہ اجازت کے بغیر خاوند کی دوسری شادی پر پہلی بیوی نکاح کا معاہدہ ختم کرسکتی ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو شریعت کے برعکس قرار دیا اور چیئرمین راغب نعیمی نے کہا کہ مرد کے دوسرے، تیسرے یا چوتھے نکاح پر شریعت میں کوئی قدغن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شوہر کے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا فیصلہ غیرشرعی ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے یہ بھی کہا کہ آئین کے مطابق کوئی بھی قانون قرآن اور سنت سے متصادم نہیں ہوسکتا۔
ردعمل میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے لیکن اس پر شرعی رائے رکھنے کا ہمیں حق حاصل ہے، عدالت عظمیٰ کا حالیہ فیصلہ لینڈ آف لاء کے مطابق جبکہ شریعت کے منافی ہے۔
راغب نعیمی نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اگلے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپنے ایجنڈے پر لائے گی۔
واضح رہے کہ جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ 23 اکتوبر کو جاری کیا تھا۔
Comments are closed.